ہیڈلائنز


پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کا 17روز میں قوم سے دوسری بارخطاب

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے 26 روزمیں قوم سے مجموعی طور پرتیسری بارجبکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر17 روزمیں قوم سے دوسری بارخطاب کیا۔ وزیر اعظم نوازشریف نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد 28 مارچ کوقوم سے خطاب کیا تھا جب کہ وزیراعظم نے5 اپریل کوقوم سے اپنے خطاب میں پانامہ لیکس میں اپنے خاندان کانام آنے کے حوالے سے تفصیلی وضاحت پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے رٹائرڈجج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کااعلان کیاتھا۔ گزشتہ روزاپنے خطاب میں وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے معاملے پرسپریم کورٹ کے حاضرسروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی غرض سے چیف جسٹس کوخط لکھنے کے حوالے سے قوم کواعتمادمیں لیا۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 34%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ