ہیڈلائنز


مجھ پر کوئی الزام ہوا تو میں ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر گھر چلا جاﺅںگا،وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ ،وزیراعظم نے حامی بھرلی،قوم سے خطاب،مشروط پیشکش،وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو اس کمیشن میں پیش کریں مجھ پر کوئی الزام ہوا تو میں ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر گھر چلا جاﺅںگا،پاکستان کو ایک بار پھر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم نوازشریف کاقوم سے خطاب ، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے خلاف الزامات عرصے سے لگائے جارہے ہیں جن کی متعدد بار تحقیقات کی جاچکی ہیں اور آج تک ایک پائی کی بھی غیرقانونی ٹرانزیکشن ثابت نہیں کی جاسکیں لیکن اس کے باوجود میں ایک مرتبہ پھر خود کو اور اوراپنے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں ہمارے تمام اثاثوں کی تفصیلات انکم ٹیکس گوشواروں کی صورت میں ڈکلیئر ہیں میں ،میرا خاندان اورہمارا کاروبار ، اس وقت سے ٹیکس دے رہے ہیں جب کچھ لوگوں کو اس لفظ کے ہجے بھی نہیں آتے تھے ،یہ ہماری حکومت کاکارنامہ ہے کہ ہم نے پہلی بار ٹیکس پیئرز ڈائریکٹر جاری کی تاکہ لوگ خود جائزہ لے سکیں کہ کون کتنا ٹیکس دیتاہے ،میں الزام وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ ،وزیراعظم نے حامی بھرلی،قوم سے خطاب،مشروط پیشکشلگانے والوں کو کہتاہوں کہ ہمارے اثاثوں اور ٹیکس کو بغوردیکھیں اور اس کے بعد خدا سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو اس کمیشن میں پیش کریں مجھ پر کوئی الزام ہوا تو میں ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر گھر چلا جاﺅںگا۔

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ