ہیڈلائنز


صدر ٗ وزیر اعظم کی ملاقات ٗ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں مکمل امن کی بحالی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا ٗحکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائے گی ٗ ملک کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتر ی کیلئے ترقیاتی منصوبے مکمل کر نے کیلئے تندہی سے کام کرتے رہیں گے ٗ عوام کے پیسے کے درست اور شفاف استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا ٗ بدعنوانی کو کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کرینگے ٗ پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبہ سے تمام صوبوں اور خطوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جمعہ کی صبح ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں ، امن و امان کی صورت حال ، آپریشن ضرب عضب اور قومی معیشت کے احیاء کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر صدر مملکت کو مختلف امور میں حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں سے بھی آگاہ کیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم اور اْن کی اقتصادی ٹیم اپنی مضبوط حکمت عملی کے تحت قومی معیشت کی بہتری کیلئے قابل قدر کردار ادا کر رہی ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے اپیل کی کہ ملک میں استحکام اور ترقی کیلئے ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حکومت سے تعاون کیا جائے ۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائے گی اور ملک کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے تندہی سے کام کرتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی عمل کے دوران عوام کے پیسے کے درست اور شفاف استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنائے گی اور بدعنوانی کو کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے تمام حصوں میں مکمل امن کی بحالی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا ۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبہ سے تمام صوبوں اور خطوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کو درپیش مسائل پر قابو پانے اور ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن رکھنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی پرزور دیا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 29°C Sunny
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ