ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں،وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 96کروڑ ،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ 4کروڑ46لاکھ،عمران خان کے اثا ثوں کی مجموعی ما لیت 1ارب31 کروڑ ،مولانا فضل الرحمان کے پاس68لاکھ،حمزہ شہباز شریف 34کروڑ ،ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس 8لاکھ ،خواجہ سعد رفیق9کروڑروپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے ارکان پارلیمنٹ کے سال 15-2014 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک ارب 96 کروڑ روپے کے مالک ہیں تاہم ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مری کی اپر مال پر جائیداد کی قیمت 25 کروڑ روپے ہے، انہیں تحفے اور وراثت میں ایک ارب 7 کروڑ روپے کی زرعی اراضی ملی ہے اس کے علاوہ وزیر اعظم کو حسین نواز نے 21 کروڑ 56 لاکھ بیرون ملک سے بھجوائے ہیں، نواز شریف کی لاہور میں مال روڈ پر135نمبر عمارت کی قیمت25کروڑ روپے ہے، نواز شریف اور ان کی اہلیہ کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔نواز شریف لاہو ر اور شیخوپورہ میں 219ایکڑ زرعی زمین کے رقبے کے بھی مالک ہیں۔نواز شریف کی شیخوپورہ میں زرعی اراضی 1کروڑ 78لاکھ روپے سے زیادہ کی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کے مال روڈ مری میں 3بنگلے ہیں جن کی مالیت10کروڑ روپے ہے،وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی ہال روڈ پر جائیداد کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے،کلثوم نواز کا ایبٹ آباد چھانگلہ گلی میں بنگلہ8 کروڑ 3 لاکھ سے زائد مالیت کا ہے۔ کلثوم نواز 10 ہزار روپے مالیت کی عباس اینڈ کمپنی کی بھی مالک ہیں۔کلثوم نواز کے بیرون ملک کوئی جائیداد یا اثاثے موجود نہیں ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پاکستان میں موجود جائیداد کی مالیت 4 کروڑ54 لاکھ روپے ہے جب کہ ان کے بنی گالا کے گھرکی مالیت 75 کروڑ روپے ہے جو انہیں تحفے میں ملا ، گوشوارے کے مطابق عمران خان کا پاکستان کے باہر کوئی کاروبار نہیں، اس کے علاوہ ان کی بیرون ملک بھی کوئی جائیداد نہیں۔عمران خان کی بھکر میں چھ مختلف زرعی اراضی ہیں۔جو 141کینال، 8ایکڑ،59کینال،60کینال،170کینال اور 243کینال کی ہیں۔ عمران خان کا میانوالی کے گھر میں حصہ اور شیخوپورہ میں80کینال وراثتی زمین ہے۔ عمران خان کا اسلام آباد میں دو بیڈ کا ایک فلیٹ ہے۔جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس 68 لاکھ روپے سے زائد کے اثاثے ہیں تاہم ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی مالیت 1کروڑ روپے سے زائد ہے۔ حمزہ شہباز شریف 34کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر فاروق ستار کے پاس کراچی میں ایک گھر اور ایک گاڑی ہے جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 8 لاکھ روپے ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کے گوشوارے 30جون 2015تک ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 22مارچ2016کو اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشوارے کو کتابی شکل میں شائع کیا گیاہے۔ زمان پارک لاہور میں گھر کی مالیت 22 کروڑ روپے‘ 50 لاکھ روپے کی پراڈو گاڑی جبکہ شاہراہ دستور پر ایک لگژری فلیٹ بھی ہے۔ کپتان کے پاس 3 لاکھ کی دو گائیں اور ایک بھینس بھی ہے۔ ریحام خان کے بینک اکاﺅنٹس میں بھی 52 لاکھ روپے موجود ہیں وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں جبکہ حمزہ شہباز 34 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے پاس بھی صرف 4 کروڑ 86 لاکھ کے اثاثے ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جن میں سے 90 کروڑ روپے مالیت کی ایئر بلیو فضائی کمپنی بھی شامل ہے۔ گوشواروں کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پاس ایک کروڑ47 لاکھ 78 ہزار205 روپے نقد ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے کی مالیت ایک کروڑ27 لاکھ 48 ہزار637 روپے کیش، ایک کروڑ 3 لاکھ روپے کے ترسیلات زر، 45 لاکھ روپے مالیت کے 90 تولہ کے سونے کے زیورات اور 16 لاکھ 50 ہزار روپے کا فرنیچر شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اثاثہ جات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے پاس کل 27 کروڑ 3لاکھ 50 ہزار مالیت کے اثاثے ہیں جب کہ ایک کروڑ 25لاکھ روپے کی علیحدہ اراضی ہے۔ گوشواروں کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کے کل اثاثوں کی مالیت 26 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے جن میں سے ان کے پاس 5 لاکھ روپے کی گاڑی ہے جب کہ فاروق ستار کے پاس کراچی میں پی آئی بی کالونی میں 6 لاکھ 30 ہزار کا گھر ظاہر کیا گیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 44 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے جب کہ شیخ رشید کی زرعی زمین بارے مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ88 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے جن میں ان کا زرعی رقبہ بھی شامل ہے جب کہ ان کے اندرون ملک کاروبار کی رقم بھی مذکورہ گوشوارے میں شامل ہے۔ شاہ محمود قریشی کے اثاثوں کی تفصیلات 34کروڑ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

Mostly clear

26°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 87%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ