ہیڈلائنز


سیاستدان ٹیسٹ کھیل رہے تھے ،فوج نے ٹی 20 بنا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف جاری میچ کو سیاستدان تو یقینا پانچ روزہ ٹیسٹ میچ سمجھ کر کئی دہائیوں سے کھیل رہے تھے لیکن فوج کی جانب سے اپنے اعلیٰ سنسنی خیز چھکے نے جنرل راحیل شریف کو ایک بار پھر سب سے بڑا ٹرینڈ بنا دیا ہے۔ پاک فوج کی تاریخ رہی ہے کہ کبھی کوئی کام بغیر سوچے سمجھے نہیں ہوتا‘ وہاں اندرونی سوچ بچار کے میکنزم بڑے جاندار اور جامع رہے ہیں۔ پچ جیسی بھی ہو فوج اس کا استعمال انتہائی مہارت سے کرتی ہے۔ 6اعلیٰ افسروں کی برطرفی یقینا کوئی ایسا فیصلہ نہیں تھا جو یک لخت سامنے آ گیا ہو‘ اس کیلئے جنرل راحیل شریف نے گزشتہ دنوں اپنے دورئہ شمالی وزیرستان کے دوران ہی پچ ہموار کر دی تھی۔ شوال کے گھنے جنگلات میں سپاہیوں سے خطاب کے دوران پورے ملک میں بلاامتیاز مالی احتساب کے بیان پر حیرت واجب تھی۔ ہر کوئی اسے پانامہ لیکس کے ساتھ جوڑ رہا تھا لیکن دراصل جنرل راحیل کے ذہن میں ان افسروں کی سمری تھی جس پر وہ شاید ہیلی کاپٹر پر سوار ہونے سے پہلے دستخط کر آئے تھے۔ جنرل راحیل کے بیان نے حسب معمول پاکستانی میڈیا کو طوفان کی صورت نرغے میں لے لیا۔ پانامہ لیکس کے موضوع کو نئی زندگی مل گئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میڈیائی زبان کے مطابق ”پرانا“ ہوتا جا رہا تھا۔ بی بی سی کے مطابق انہوں نے اس موضوع پر ملک کے سب سے طاقتور ادارے کی رائے دوٹوک انداز میں واضح کر دی تھی۔ اس وقت فوج باﺅلنگ کرا رہی تھی اور فوجی سربراہ نے ایسی گگلی کرائی کہ کچھ نہ کہتے ہوئے سب کچھ کہہ دیا۔ اب گیند سیاستدانوں کے کورٹ میں نہیں۔ بیان میں نہ پانامہ کا ذکر تھا اور نہ کسی کے خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کا حوالہ۔ مختصر الفاظ میں مطلب تھا کہ بس بہت کرپشن ہو گئی۔ اکثر لوگوں کی رائے میں فوج نے اپنی تاریخ میں ایسا میچ پہلی بار سب کے سامنے کھیل کر غیرمعمولی قدم اٹھایا ہے۔ سیاسی اور دفاعی تجزیہ کارحسن عسکری رضوی کے مطابق گلی گلی مظاہروں کے آغاز کی وجہ سے پاکستان کے اندرونی تنازعات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان کے بقول حکومت اور حزب مخالف کے درمیان تناﺅ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے‘ ان ہاﺅس تبدیلی آ سکتی ہے یا پھر ان کے مطابق خاص مدت کیلئے فوج کا حمایت یافتہ سویلین نظام لایا جا سکتا ہے تاکہ مسائل کاخاتمہ کیا جا سکے تاہم زیادہ تر امکان جس صورتحال کا ہے وہ یہ کہ نوازشریف فوج کو مزید اختیارات حوالے کرنے کے بعد بطور کمزور رہنما حکومت ہی میں رہیں۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 38%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ