ہیڈلائنز


نواز حکومت کا پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کیلیے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے پاناما لیکس کے معاملے پر با اختیار تحقیقاتی کمیشن بنانے کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اپنے رفقا سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ اس موقع پر پاناما لیکس کے معاملے اور اس سے متعلق تحقیقاتی کمیشن پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کا مشورہ دیا جس پر مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق با اختیار کمیشن کے قیام کے لیے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھا جائے گا جس کے لیے حکومت نے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دوران اجلاس وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعظم وفاق کی علامت ہیں، جس طرح پہلے دھاندلی کے کمیشن سے نکلے تھے اس طرح اس بار بھی سر خرو ہوں گے۔

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 74%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ