ہیڈلائنز


عمران خان نے نواز شریف کو پاک فوج مخالف سازشی قرار دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اقدامات سے فوج کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے لیکن نوازشریف عالمی سطح پر فوج کو بدنام کرکے ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے اقدامات سے فوج کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے لیکن نوازشریف عالمی سطح پر فوج کو بدنام کرکے ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بھارت کے خلاف ایک بیان بھی نہیں دیا یہاں تک کہ پاکستان میں ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت نے خاموش اختیار کی جب کہ بھارت سے کہا جارہا تھا کہ ہم تو آپ کے دوست ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی نکالی جس کی قیادت ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کی۔ اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے، وزیراعظم پر الزامات کی تحقیقات کی جائے اور شفاف تحقیقات کے لیے وزیراعظم کا استعفیٰ ضروری ہے۔

Clear

15°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 44%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny
Sunday 11°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ