ہیڈلائنز


نیب نے این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دیں ، این آئی سی ایل کے ڈی جی کو بھی کیس کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں جی ایچ کیو سے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ مانگ لی جبکہ این آئی سی ایل کے ڈی جی کو بھی کیس کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق نیب نے این آئی سی ایل اسکینڈل کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس کیلئے جی ایچ کیو اور ڈی جی این آئی سی ایل کو الگ الگ خطوط لکھے گئے ہیں جس میں جی ایچ کیو سے اسکینڈل بارے کی گئی تحقیقات کی رپورٹ مانگی گئی ہے جبکہ ڈی جی این آئی سی ایل سے کیس سے متعلق تفصیلی ریکارڈ کی فراہمی کا کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اس وقت خط لکھا تھا جب وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین تھے، پاک فوج کی طرف سے این آئی سی ایل اسکینڈل کی تفتیش کے دوران لیفٹیننٹ جنرل افضل مظفر، لیفٹیننٹ جنرل خالد منیر اور میجر جنرل خالد ظہیر کو شامل تفتیش کیا گیا تھا، تفتیش کے بعد لیفٹیننٹ جنرل خالد ظہیر کو بے گناہ قرار دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل افضل مظفر اور خالد ظہیر کو ملزم ٹھہرایا گیا تھا

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Sunny
Wednesday 7°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ