ہیڈلائنز


کرپشن الزامات میں مزید 150سے 200 فوجی اہلکاروں کی برطرفی کا امکان

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنر راحیل شریف نے پاک فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل سمیت پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کو کرپشن ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا، بد عنوانی کے الزامات پر برطرف ہونے والے افسران میں ایک لیفٹیننٹ جنرل،ایک میجرجنرل، 5 بریگیڈیئر،3 کرنلز اور ایک میجر رینک کے افسرشامل ہے ،افسران کی تمام مراعات ختم کرنے اور کرپشن سے حاصل کی گئی رقم کی فوری واپسی کا حکم دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے الزام میں پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ، یہ برطرفیاں پاک فوج کی داخلی تحقیقات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں،برطرف کئے گئے افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجرجنرل اعجاز شاہد کے علاوہ 5 بریگیڈیئرز، 3کرنل اور ایک میجر شامل ہیں۔ برطرف افسران میں بریگیڈیئر حیدر، بریگیڈیئر اسد، بریگیڈیئر سیف اللہ، بریگیڈیئرعامر، بریگیڈیئرعامر،کرنل حیدر اور میجر نجیب کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ یہ تمام افسران فرنٹیئر کانسٹیبلری میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خان خٹک بلوچستان میں آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی) کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ ،میجر جنرل اعجاز شاہد،بریگیڈئر اسد اور بریگیڈئر حیدر نے کرپشن سے حاصل کی گئی رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرا دی ان افسران کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک میں ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری اور استحکام کے لئے بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے،کرپشن کے خاتمے تک دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہے،قوم کے تعاون سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک میں ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری اور استحکام کے لئے بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے، کرپشن کے خاتمے تک دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہے،قوم کے تعاون سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم ،کرپشن میں ملوث بارہ فوجی افسران کی برطرفی کے بعد مزید 150سے 200 فوجی اہلکاروں کی برطرفی کا امکان ہے جبکہ آٹھ سے دس اہلکاروں کی کرپشن سے متعلق تفتیش کا عمل آخری مراحل میں ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریبا ایک سو پچاس سے دو سو مزید فوجی اہلکاروں کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کی برطرفی کے قوی امکانات ہیں جبکہ آٹھ سے دس فوجی اہلکاروں کی تفتیش آخری مراحل میں ہے

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ