ہیڈلائنز


جنرل راحیل شریف نے کرپشن الزامات پرلیفٹیننٹ جنرل سمیت 13افسراں کو برطرف کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل سمیت پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کرپشن کے الزام میں برطرف کردیئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسران کو کرپشن کے الزامات پر برطرف کردیا گیا ہے ، یہ برطرفیاں پاک فوج کی داخلی تحقیقات کی روشنی میں عمل میں کی گئی ہیں۔

برطرف کئے گئے افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجرجنرل اعجاز شاہد کے علاوہ 5 بریگیڈیئرز، 3کرنل اور ایک میجر شامل ہیں۔ برطرف کئے گئے افسران میں بریگیڈیئر حیدر، بریگیڈیئر اسد، بریگیڈیئر سیف اللہ ،  بریگیڈیئرعامر، بریگیڈیئرعامر،کرنل حیدر اور میجر نجیب کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ یہ تمام افسران فرنٹیئرکانسٹیبلری میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹینننٹ جنرل عبیداللہ خان خٹک بلوچستان میں آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی) کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک میں ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری اور استحکام کے لئے بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے،کرپشن کے خاتمے تک دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہے،قوم کے تعاون سے دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ