ہیڈلائنز


عمران فارق قتل کیس، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج کا سماعت سے انکار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سننے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کی عدالت میں جاری تھی کہ دوران سماعت جج اور وکیل صفائی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔ وکیل صفائی منصور آفریدی کی جانب سے جج کو کہا گیا کہ ہمیں چالان کی کاپیاں فراہم کی جائیں جس پر جج کوثر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ چالان کی کاپیاں ایف آئی اے کو واپس کر دی گئی تھیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ آپ نے کس قانون کے تحت چالان پر اعتراض دور کرنے کے لئے کہا جس پر جج کوثر عباس زیدی نے کہا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں، میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت نہیں کر سکتا اور کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا رہا ہوں وہ جس کو چاہیں یہ کیس نامزد کردیں۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج نے ساتویں مرتبہ کیس کے چالان پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ