ہیڈلائنز


پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا آف شور کمپنی کے ذریعے لندن میں پراپرٹی خریدنے کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا آف شور کمپنی کے ذریعے لندن میں پراپرٹی خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پانامہ لیکس کے ریکارڈ میں پی ٹی آئی کو فنڈ مہیا کرنے والے رہنما علیم خان کے نام کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ جس کے تحت علیم خان نے آف شور کمپنی کے ذریعے لندن میں کم و بیش آٹھ پراپرٹیز خریدی ہیں۔ تاہم علیم خان وہ واحد پاکستانی رہنما ہیں جنہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جمع کروائے اپنے اثاثہ جات میں اپنی آف شور کمپنی کی ملکیت کو بھی ظاہر کیا جبکہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات میں بھی علیم خان نے اپنی آف شور کمپنی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ نجی اخبار کو موصول ہوئی رپورٹ کے مطابق علیم خان نے وضاحت کی کہ آف شور کمپنی میں ان کے شئیر کی مالیت 2. 93 بلین ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی شئیر ہولڈر ہیں۔

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ