ہیڈلائنز


امن عمل شروع نہ ہونیکی صورت میں اسرائیل مخالف ایک اور فلسطینی انتفاضہ ہوگا، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔ نیویارک میں سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ عرب اسرائیل تنازعے کے پائیدار حل تک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کا خاتمہ ممکن نہیں، مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا پرامن مذاکرات سے حل نکالا جائے، مسئلے کی سیاسی،سماجی اور معاشی وجوہات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس پالیسی کی ضرورت ہے۔ امن عمل شروع نہ ہونے کی صورت میں ایک اور انتفاضہ ہو سکتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا، اسرائیل نے یروشلم اور مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری اڑھائی گنا تیز کردی ہے، اسرائیل کی قیادت اپنی توسیع پسندانہ پالیسی کے باعث مسئلے کے پرامن حل کا موقع گنوا رہی ہے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ