ہیڈلائنز


پاناما لیکس کمیشن کے سربراہ جسٹس سرمد عثمانی کی اہلیہ شرمین ن لیگ سے مستعفی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاناما لیکس کے مجوزہ انکوائری کمیشن پراپوزیشن کی مخالفت کے بعد کمیٹی کے سربراہ سابق جسٹس سرمدجلال عثمانی کی اہلیہ نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شرمین عثمانی نے استعفیٰ خواتین ونگ کی صدرنزہت صادق کو بھجوادیاہے۔ شرمین عثمانی کے رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ ان کے شوہرسابق جسٹس سرمد جلال عثمانی کاپاناما لیکس پرانکوائری کمیشن کاسربراہ ہوناہے۔ اپوزیشن کی جانب سے جسٹس سرمدکی اہلیہ کی (ن) لیگ سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسا ہونا کمیشن کی رپورٹ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میںاسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں پاناما لیکس کے انکشافات کی تحقیقات کے لیے ناموں کوحتمی شکل دی گئی تھی۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ