ہیڈلائنز


پاناما لیکس پر حکومتی کمیشن قبول کرنیوالا شریف خاندان کا خریدا ہوا سمجھا جائے گا، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کیےتحقیقات کے لیے حکومتی کمیشن کو جو بھی قبول کرے گا ہم سمجھیں گے کہ اس نے اس کی قیمت وصول کی ہے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے تاکہ کرپشن میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا مل سکے، انہیں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ایسا کوئی بھی کمیشن قبول نہیں جو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں نہ بنے، ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں بننے والا کوئی بھی کمیشن قوم کے ساتھ مذاق ہے اور جو بھی ایسے کسی بھی کمیشن کو قبول کرے گا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس نے شریف برادران سے قیمت وصول کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کا عالمی پیمانے پر منظر عام پر آنا پاکستان کے لیے اللہ تعالیٰ کا سنہری موقع ہے۔ اس کے ذریعے ہم پاکستان میں تبدیلی لاسکتے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ پر امن طریقے سے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو پھر مجوبری میں ہم کوئی بھی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے پاناما لیکس پر لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ