ہیڈلائنز


ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالے جانے پر ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا تاہم ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے پر ماڈل ایان علی نے اعلی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جس کے باوجود اب تک نام نہیں نکالا گیا، اگر سابق صدر پرویز مشرف کا نام نکالا جاسکتا ہے تو میرا کیوں نہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے حکام کو دیئے گئے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
ماڈل ایان علی نے اپنی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ای سی ایل اورایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست کی جلد سے جلد سماعت کی جائے۔ واضح رہے کہ 7 مارچ کو سندھ ہائیکورٹ کے بعد 13 اپریل کو سپریم کورٹ نے بھی ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا تاہم ہفتے کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ماڈل کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 29%
Wind: NW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ