ہیڈلائنز


اسلام آباد میں 2 ہزار 208 کلو بھارتی گٹکے سے بھرا ٹرالر پکڑ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ٹول پلازہ کے قریب کسٹم حکام نے بھارتی گٹکے سے بھرا ٹرالر قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹول پلازہ کے قریب کسٹم حکام نے مصدقہ اطلاعات پر ایک ٹرالر کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران ٹرالر سے بڑی مقدار میں بھارتی گٹکا برآمد ہوا۔ کسٹم حکام نے ٹرالر میں سوار تینوں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ٹرالر سے برآمد ہونے والے گٹکے کا وزن 2 ہزار208 کلوگرام ہے۔ یہ پشاورسے لایا گیا تھا  اوراسے راولپنڈی اسلام آباد اوردیگرشہروں میں بھجوایا جارہا تھا۔ ایس پی کسٹمز ضیغم خان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تین ملزمان میں ایک کا نام مبین خان ہے جو کہ اسمگلنگ کے الزام میں کئی مرتبہ پکڑا جاچکا ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

34°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 26%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 33°C Mostly sunny
Thursday 28°C / 36°C Sunny
Friday 28°C / 38°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 27°C / 39°C Mostly sunny
Monday 27°C / 36°C Sunny
Tuesday 25°C / 34°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ