ہیڈلائنز


ڈی پی او بنوں نے مجھ پر 7 بلدیاتی ممبران کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ٗاکرم خان درانی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ڈی پی او بنوں نے مجھ پر 7 بلدیاتی ممبران کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ٗصوبائی حکومت ضلعی اور تحصیل ممبران کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو باقی عوام کیا ہوگا ٗ پولیس کی غیر جانبداری کے دعوے درست نہیں ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ صوبہ کے پی کے کی حکومت خود کو فرشتہ صفت کہتی ہے ٗ انہوں نے کہا کہ ہمارے 15 ضلعی اور 5 تحصیل کے ارکان پر ایف آئی آر درج ہے کہ وہ ہمارے بلدیاتی ارکان کے اغواء میں ملوث ہیں۔ ڈی پی او بنوں نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ وفاقی وزیر اکرم خان درانی 7 بلدیاتی ممبران کے اغواء میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کمشنر کو خط لکھا کہ بنوں کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں حالانکہ یہ الیکشن فوج کی زیر نگرانی ہونا تھا اگر کوئی صوبائی حکومت جو 74 ضلعی اور 66 تحصیل ممبران کو تحفظ نہیں فراہم کر سکتی تو باقی عوام کا تحفظ کیسے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی کے میں پولیس کے ذریعے تمام حربے استعمال ہو رہے ہیں۔ پولیس کی غیر جانبداری کے دعوے درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اس تمام کارروائی سے استحقاق مجروح ہوا ہے۔ ایک کمیٹی بنائی جائے، یں نے جو کچھ کہا ہے وہ ثابت کروں گا۔ جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی کے حوالے سے متعلقہ وزارت کو آگاہ کریں۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 65%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ