ہیڈلائنز


سپریم کورٹ کا سندھ میں میئر و ڈپٹی میئر کا الیکشن خفیہ رائے شماری سے کرانے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صوبے میں میئر اور ڈپٹی میئر کا چناؤ خفیہ رائے شماری کے ذریعے کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ عدالت کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا تھا کہ قانون ساز اسمبلی کو قوانین میں ترمیم کا اختیار حاصل ہے لیکن صوبائی حکومت نے موجودہ ترمیم انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد کی گئی اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 22 فیصد سے بڑھا کر 33 فیصد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سندھ حکومت کو مخصوص نشستوں کے حوالے سے 2 ہفتوں میں قانون سازی کا حکم دیا ہے، اگر سندھ حکومت اس دوران قانون سازی نہیں کرتی تو مخصوص نشستوں کو پرانے قانون کے مطابق ہی پورا کیا جائے گا۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ