ہیڈلائنز


پیپلز پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے حق میں نہیں: سینیٹر رحمان ملک

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے حق میں نہیں،پاناما لیکس کے حوالہ سے ملک میں جو سیاسی جھگڑا بنا ہوا ہے یہ نہیں ہونا چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث اور بھارتی خفیہ ایجنسی اس حوالہ سے پاکستان میں سرگرم ہے،عالمی عدالت میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کروں گا۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے حق میں نہیں ۔لیکن تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے ۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 47%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ