ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ اور کسٹم حکام کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو کسی کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا، ریاست قانون کے مطابق فیصلہ کرے کہ ماڈل کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں۔ کس کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے اور کس کا نہیں، یہ ریاست کا کام ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی 7 مارچ کو وزارت داخلہ اور کسٹم حکام کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔ ماڈل ایان علی کو گزشتہ برس مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 65%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ