ہیڈلائنز


حکومت نے 7 ارب 86 کروڑ روپے صرف اشتہارات پر خرچ کردیے:پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہمیشہ ہی الزام لگاتے رہے ہیں کہ حکومت کی زیادہ توجہ کام کی بجائے اشتہارات کے ذریعے شریف برادران کی تشہیر پر ہے لیکن اب حکومت نے خود اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے اقرار کرلیا ہے کہ اب تک اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں 7 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کے اشتہارات دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے میڈیا میں دیے جانے والے اشتہارات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے تحریری طورپرجمع کرائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جون 2013 سے اب تک مجموعی طور پر 7 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کے اشتہارات دیے دیے ہیں جن میں سے اخبارات میں 5 ارب 72 کروڑروپے اور الیکٹرانک میڈیا میں 2 ارب 14 کروڑ روپے کے اشتہارات دیے گئے۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ