ہیڈلائنز


عمران پانامہ جا کر مقدمہ کریں،جلد آر ایم لیکس سامنے لاؤں گا، رحمن ملک

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے راہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی طرح بہت جلد آر ایم لیکس سامنے لاؤں گا چیلنج ہے پانامہ لیکس سے واسطہ ثابت کریں سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دے دوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پانامہ لیکس دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے مشکلات کھڑی کرے گی آف شور کمپنیوں میں میرا اور بے نظیر بھٹو کا کوئی ذکر نہیں ہے میں اور بے نظیر بھٹو کا پانامہ میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قانونی حیثیت میں آئل فارفوڈ پروگرام کے تحت کاروبار کیا تھا رحمان ملک نے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پانامہ جا کر مقدمہ قائم کروائیں پانامہ لیکس پر پورے ہاؤس پر مشتمل کمیٹی بنا دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیلنج ہے کہ اگر پانامہ لیکس سے کوئی بھی واسطہ ثابت ہو گیا تو استعفی دے دوں گا ۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ