ہیڈلائنز


افتخارچوہدری کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑی کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹادی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےافتخار چوہدری کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اسی کیس میں فیصلہ محفوظ کرچکی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ واضح رہے کہ حنیف راہی نامی ایک شہری نے اپنی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی تھی جس میں عدالت عالیہ نے حکومت کو افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ