ہیڈلائنز


دفتر خارجہ میں بھاری مالی بدعنوانیوں کی نئی داستان رقم سیکرٹری خارجہ کی ذات پردس ملین خرچ

Written by | روزنامہ بشارت


اسلام آباد: کشمیر کاز کیلئے وقف فنڈز سیکرٹری خارجہ نے ذاتی رہائش کی آرائش پر خرچ کردیئے ہیں دفتر خارجہ میں بھاری مالی بدعنوانیوں کی نئی داستان بھی منظر عام پر آگئی ہے نئی داستان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کی مرمت و آرائش پر ایک کروڑ دس لاکھ روپے خرچ کئے ہیں تاہم اخراجات کرنے کا ریکارڈ ہی ضائع کردیا گیا دفتر خارجہ میں اس سکینڈل کاانکشاف ایک سرکاری دستاویزات میں کیا گیا ہے جو پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پیش کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیکرٹری خارجہ کی رہائش گاہ پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کئے گئے ہیں یہ اخراجات وزارت خارجہ کے بجٹ اوراکائونٹس سے خرچ کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں سرکاری بلڈنگ اور سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت اور آرائش کی ذمہ دار سی ڈی اے اور وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس ہے اوراس مقصد کیلئے قومی خزانہ سے اربوں روپے ان اداروں کو دیئے جاتے ہیں لیکن سیکرٹری خارجہ نے غیر قانونی طریقہ سے ایک کروڑ روپے وزارت خارجہ کے بجٹ سے خرچ کئے رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپے کے اخراجات کے لئے پیپرا رولز کی بھی خلاف وزی کی گئی یاد رہے کہ بڑے گھر کی ازسرنو تعمیر پر صرف 0.5 ملین کا خرچ آتا ہے جبکہ ہماری نیک سیرت سفارتکاروں نے مرمت پر دس ملین سے زائد کے اخراجات کئے ہیں پبلک اکائونٹس نے اس سکینڈل کی تحقیقات اور بازپرس کے لئے سیکرٹری خارجہ کو بھی طلب کررکھا ہے

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ