ہیڈلائنز


اسمبلی اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں سرکاری ٹی وی نے اجلاس کا مکمل بلیک آوٹ کیے رکھا تھا جس کی وجہ سے پرائیوٹ میڈیا نے لابی میں نصب ٹی وی سکرینوں سے سکائپ کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کے خطابات سنوائے تھے۔ میڈیا کی طرف سے موبائل فون کے ذریعے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کوریج کا سپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی قواعد وضوابط گیلری سے موبائل فون کے ذریعے کوریج کی اجازت نہیں دیتے جس کے بعد موبائل فون کے ذریعے اجلاس کی کوریج پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Sunny

14°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ