ہیڈلائنز


پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پارلیمنٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل متقفہ طور پر منظور کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ہوا، اس دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے  پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل ایوان میں پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں امیگریشن آرڈیننس بل 2016 بھی منظور کیا گیا جسے سینیٹر غوث محمد خان نے پیش کیا جب کہ سول سرونٹس بل 2016 بھی منظور  ہوا جو پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پیش کیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت نے پی آئی اے کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم قومی ایئر لائن کی ایکشن کمیٹی اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں لایا گیا لیکن قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن نے تحفظات کے باعث پی آئی اے سے متعلق بل مسترد کر دیئے۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو پی آئی اے کے خلاف انتظامی کارروائی کا فیصلہ واپس لینے کی یقین دہانی کے بعد پیپلز پارٹی نے بی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ