ہیڈلائنز


پمز اسپتال اسلام آباد کے ملازم کی آئی سی یو میں زیرِ علاج معذور لڑکی سے جنسی زیادتی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پمز اسپتال کے ملازم نے آئی سی یو میں زیر علاج نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں گزشتہ ایک ماہ سے زیر علاج سوات کی 22 سالہ لڑکی کو اسپتال کے ملازم کرشن کمار نے جمعہ اور ہفتے کی شب جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن اسپتال انتظامیہ اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے باخبر ہونے کے باوجود معاملے کو چھپائے رکھا۔ ایڈمنسٹریٹر پمز اسپتال ڈاکٹر فضل مولا نے مریض لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب لڑکی کی والدہ نے ایڈمنسٹریٹر پمز کو ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے تحریری درخواست بھی دے رکھی ہے تاہم اس کے باوجود ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے واقعہ کی خبر چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی، واقعہ کل ہمارے نوٹس میں آیا جس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور 3 پروفیسرز پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ملزم کو آج ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ