ہیڈلائنز


پاک چین فضائیہ کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

Written by | روزنامہ بشارت

بیجنگ: پاکستان اور چین کی فضائیہ نے مشترکہ مشقیں شروع کردی ہیں جو رواں ماہ کے اختتام تک جاری رہیں گی۔ چین کے محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی فضائیہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا اور تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے، پاکستان کی فضائیہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کو ’شاہین فائیو‘ کا نام دیا گیا ہے جو 30 اپریل تک جاری رہیں گی۔ پاک فضائیہ کے سیکنڈ ان کمانڈر محمد اشفاق آرائیں نے 2 روز قبل اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ پہلے پاکستان کی فضائیہ کا انحصار امریکا کے تیار کردہ ایف سولہ طیاروں پر تھا لیکن ان طیاروں کو معاشی طور پر مہنگا تصور کیا جاتا ہے اس لئے ہم چین کے تعاون سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنانے پر زور دے رہے ہیں۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ