ہیڈلائنز


شاہ محمود قریشی نے پرویز رشید کو بڑا چیلنج کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے چیلنج کیا ہے کہ اگر پی ٹی وی پر قومی اسمبلی کے ہر اجلاس کی کوریج کرنے کے لیے سپیکر اسمبلی حکم نامہ لکھ کر جاری کرتے ہیں تو پھر پرویز رشید پی ٹی وی پر قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کی کوریج کے لیے سپیکر کی جانب سے دئیے گئے حکم نامے کو دکھا دیں ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شہازیب خانزادکے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی حکم دیں گے تو ہم پارلیمنٹ کی کارروائی لائیو دکھا دیں گے ،سات اپریل کو اسمبلی کے اجلاس میں کسی کی بھی کوریج نہیں کی ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پی ٹی وی کو قومی ادارہ کہا لیکن ماضی میں اسی پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا اور اس کے کیمرے چوری کیے گئے ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی وی مسلم لیگ ن کا ادارہ نہیں بلکہ قومی ادارہ ہے،اس پر بلاول بھٹو یا خورشید شاہ کے خطاب کو بھی دکھا یا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پرویز رشید قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کے لیے سپیکر کی جانب سے دیا گیا حکم نامہ دکھا ئیں۔شاہ محمود قریشی نے کہامزید کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ جس کسی نے کیا میں نے اس کی مذمت کی ۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ