ہیڈلائنز


ممتاز قادری کے چہلم کی آج رسومات ، پولیس، انتظامیہ مشکل میں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ممتاز حسین قادری کے آبائی گاﺅں اٹھال میں دوسرے چہلم کی رسومات نے 15 دن بعد ایک مرتبہ پھر وزارت داخلہ، ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔مقامی اخبار روزنامہ جہان پاکستان کے مطابق ملک ممتاز حسین قادری کے چہلم کی رسومات ان کے آبائی گاﺅں اٹھال سملی ڈیم روڈ میں آج ادا کی جائیں گی ۔ خفیہ اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو سکیورٹی خدشات کے حوالے سے رپورٹ بھجوائی گئی کہ نقص امن کا کدشہ ہو سکتا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔ سکیورٹی اداروں کو جڑواں شہروں کے مذہبی رہنماﺅں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی ہدایت ، ریڈزون کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ اسلام آباد کے داخلی راستے بند کرنے کیلئے کنٹینرز بھی پکڑ لئے گئے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ