ہیڈلائنز


پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، افغان سفیر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: افغان سفیرعمرزخی وال کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے بھر پورکردارادا کررہا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان امن کسی خاص مقصد کے لیے نہیں بلکہ  طویل مدتی ہونا چاہیئے۔
اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق تقریب سے خطاب کر تے ہوئے افغان سفیرعمرزخی وال کا کہنا تھا کہ پاکستان  افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے بھرپورکردارادا کررہا ہے، دونوں ممالک جنگ یا امن کی حالت میں نہیں ہیں لیکن پاک افغان ممالک کے درمیان بد اعتمادی کی لہر پروان چڑھ رہی ہے جو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جب کہ دونوں  ممالک کی کوششوں کے باوجود بھی ہم  بہت سی رکاوٹوں کو دور نہیں کرسکے ہیں۔
افغانستان کے سفیر نے کہا کہ جنگ اورعدم استحکام  نہ ہی پاکستان کو فائدہ دے گا اورنہ ہی افغانستان کے مفاد میں ہے، امن کسی ایک خاص مقصد کے لیے نہیں بلکہ ایک طویل اور دونوں مملک کے فائدے کے لیے ہونا چاہیئے۔
امن کے حوالے ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان سمیت افغانستان کی جانب سے اسے وسیع تناظرمیں دیکھا جارہا ہے جس کی بنیاد ہمدردی، مفاد یا کوئی تحفہ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے قومی مفاد کے لیے ہے جو بہت اہمیت کا حامل ہے، جسے مزید آگے بڑھانا بھی چاہیئے۔ افغان سفیرنے پاک افغان  مذاکرات کے نتائج کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یہ ان لوگوں کے لیے مثال ہے جو امن کو ترک کر کے جنگ کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ