ہیڈلائنز


عمران فاروق قتل کیس، ملزم کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے وکیل مقرر نہ کرسکی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایف آئی اے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزم معظم علی درخواست ضمانت پرایف آئی اے وکیل مقررنہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کو ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزمان معظم علی خان، سید محسن اورخالد شمیم کی جانب سے بریت کی درخواستوں کی سماعت کرنا تھی، تینوں ملزمان کوسیکیورٹی وجوہات کی بنا پرعدالت کے روبروپیش نہیں کیا جاسکا جب کہ فاضل جج کی غیرحاضری پر کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ دوسری جانب ایف آئی اے ملزم معظم علی خان کی درخواست ضمانت پر وکیل استغاثہ ہی مقررنہیں کرسکی، جس کی وجہ سے اس درخواست کی سماعت بھی تاخیر ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سید محسن اور خالد شمیم نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا ہے جب کہ معظم علی خان کا موقف ہے کہ وہ اس معاملے میں بے قصورہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ