ہیڈلائنز


پاناما لیکس: معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ.پی ٹی آئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاناما لیکس کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرائی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان پاناما لیکس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پارٹی کا موقف پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سامنے آنے والی خفیہ دستاویزات بظاہر حقیقی معلوم ہوتی ہیں کیونکہ دنیا بھر کے صحافیوں نے انہیں درست قرار دیا ہے، قوم پاکستان کے ایک خاص طبقے کا احتساب چاہتی ہے اور یہ عمل اگر ہماری جماعت سے شروع ہوتا ہے تب بھی ہم اس کی حمایت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آف شور کمپنیوں کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی اپنی رپورٹ پارٹی کو پیش کرے گی جس کے بعد اس کی سفارشات کی بنیاد پر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد کئی ممالک میں احتجاج ہورہے ہیں اور اپنے رہنماؤں کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔

Mostly sunny

20°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 41%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ