ہیڈلائنز


عالمی طاقتیں دفاعی وجوہری امور پر پاکستان سے امتیازی سلوک ختم کریں، ناصر جنجوعہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کہتے ہیں کہ عالمی طاقتیں دفاعی و جوہری امور پر پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کریں۔
اسلام آباد میں عالمی امن کی ترویج، بین الاقوامی تعاون کے محرکات پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کے مشیرنے کہا کہ آج دنیا میں کوئی محفوظ نہیں، آج لوگوں کا خون پیا اوراعضاء چبائے جارہے ہیں،انسانیت کو کچلا جا رہا ہے، اس قتل عام کون قتل عام میں ملوث ہے اورکیوں، اس کا کوئی واضح جواب نہیں۔ ریاستوں کو مفاہمت، انسداد دہشتگردی و انتہا پسندی سے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں انگلیاں اٹھانے کے بجائے امن کیلئے کام کرنا اور دنیاکو محفوظ بنانا ہو گا۔ دنیا کی بڑی طاقتیں مخاصمت کے بجائے مفاہمت کا راستہ اپنائیں۔ طاقت سے مسائل کا حل ڈھونڈنے والوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔
ناصرجنجوعہ نے کہا کہ کیا پاکستان نے سویت یونین کو کہا تھا کہ افغانستان پر چڑھائی کرو، کیا روس کا گرم پانیوں تک رسائی کے خواب کا خاتمہ پاکستان کے بغیر ممکن تھا، کیا افغان سویت یونین کے خلاف اکیلے لڑ سکتے تھے یا امریکا یہاں آ سکتا تھا۔ عالمی افواج افغانستان کو تنہا چھوڑ کر چلی گئیں، اس جنگ کے نتائج افغان اور پاکستانی عوام آج بھی بھگت رہے ہیں، کیا دنیا نے کبھی پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کیا، پاکستانی افواج نے عالمی امن کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، پاکستان تمام تر تباہی اور آزمائشوں کے باوجود امن کا علمبردار ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو بتا دیا امن برقرار رکھنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، پاکستان اور بھارت کو تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے،چین کے خلاف منفی سوچ نے بھارت کو مغرب کی محبت کا حقدار ٹھرایا، بھارت کی جوہری طاقت میں حد درجہ اضافہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، دفاعی و جوہری امور پر پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ