ہیڈلائنز


دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، عمران خان نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ضمانت نہ کروانے اور گرفتاری نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 23 جماعتوں نے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تصدیق کی، ہم نے 4 حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق کی بات کی اور چاروں میں ہی دھاندلی ثابت ہوئی۔ دھاندلی جرم ہے لیکن مجرموں کو پکڑنے کے بجائے انصاف کے لیے احتجاج کرنے والے عدالتوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ان پر 20 ماہ بعد بھی کیس ختم نہیں ہوئے۔ صاحب اقتدار لوگوں نے منی لانڈرنگ کی، قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک بھیجی لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی لیکن غریب عوام پر دہشت گردی کے مقدمے درج کیے جارہے ہیں۔ ہمارے کسی کارکن کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا تو دہشتگردی کی دفعات کیوں لگائی گئیں۔ پاناما لیکس پر دنیا بھر میں تحقیقات شروع ہوگئی ہیں، صرف پاکستان میں سیاستدانوں کو کوئی نہیں پوچھنے والا، کیا ان کو کوئی نہیں پکڑے گا۔
دھرنے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر مقدمات کے بارے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ قانون کی خلاف ورزی یہ ہے کہ پرامن احتجاج کے خلاف ورزی کی جائے،اس لیے وہ نہ تو ضمانت کروائیں گے اور نہ ہی گرفتاری دیں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے دھرنے کے دوران دفعہ 144 اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ