ہیڈلائنز


منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی معاونت کے لیے سرفراز مرچنٹ اسلام آباد پہنچ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی معاونت کے لیے سرفراز مرچنٹ لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

سرفراز مرچنٹ گزشتہ 3 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہیں انتہائی سخت سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ سرفراز مرچنٹ اپنے ہمراہ وہ شواہد بھی لائے ہیں جن کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ یارڈ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کررہی ہے۔

سرفراز مرچنٹ منی لانڈرنگ کیس سےمتعلق ایف آئی اے حکام کو معلومات فراہم کریں گے۔ ایف آئی اے وزارت داخلہ کے توسط سے سرفراز مرچنٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی دستاویزات کی تصدیق اسکارٹ لینڈ یارڈ سے تصدیق کرائی گی۔

دوسری جانب ڈی جی ایف آئی اے مظہر کاکا خیل نے اسلام آباد میں سرفراز مرچنٹ کی موجودگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرفراز مرچنٹ نے تاحال ایف آئی اے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس کی سربراہی ڈی جی ایف آئی اے مظہر کاکا خیل کررہے ہیں۔

Showers

9°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 84%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 3°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ