ہیڈلائنز


سوئس بینکوں سے بھی بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں: شیخ رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو لٹیروں سے بچایا جائے سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے کہ ملک لوٹنے والوں کو سیاسی طور پر ماردیاجائے، ابھی سوئس بینکوں سے بھی بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔پانامہ لیکس پر اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نا م پر لوٹ مار کا بیوپار ہورہا ہے۔ شریف خاندان کو پہلے سے اطلاع تھی کہ کچھ لیک ہونے جارہا ہے اس لیے انہوں نے ایک فرمائشی انٹرویو کے ذریعے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کیا، ابھی سوئس بینکوں سے بھی انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔ساری دنیا کو پتا ہے کہ اس وقت یہ پڑوسی ملکوں سے جوڈیل کررہے ہیں ان میں سے کک بیکس لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں نے بچے بچے کو قرضوں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے ملک کو لوٹنے والوں کو باہر بھیج دیاجائے کیونکہ سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے کہ ملک لوٹنے والوں کو سیاسی طور پر ماردیاجائے۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 30%
Wind: NW at 22.53 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ