ہیڈلائنز


پاناما لیکس انکشافات کے بعد عمران خان کا نواز شریف کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار کی جانب سے بیرون ملک دولت سے متعلق انکشافات کے بعد الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کارروائی کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی بیرون ملک دولت سے متعلق ہمارا موقف صحیح ثابت ہو گیا ہے۔ پاناما لیکس کی دستاویزات سامنے آنے پر نیب، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق معاملے کا سختی سے نوٹس لے۔
عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد یورپی ملک آئس لینڈ کے وزیراعظم استعفیٰ دے دیا اور اب وہاں دوباراہ انتخابات کرائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے بین الاقوامی شہرت کی حامل لا فرم موزیک فانسیکا کی خفیہ دستاویزات سے متعلق رپورٹ پاناما لیکس کے نام سے شائع کی ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت پاکستان اور دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں کئے گئے ہیں۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ