ہیڈلائنز


اسلام آباد، احتجاج سے نجات کیلئے ڈی چوک کے گرد لوہے کی دیوار بنانے کا کام شروع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں سے نجات حاصل کرنے کیلیے ڈی چوک کے گرد حفاظتی حصار بنانے کا کام شروع کردیا گیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کے روز ڈی چوک کو مکمل طور پر مسمار کرنے اور نقشہ بدلنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اتوار کو اس پر کام شروع کردیا گیا ہے اور پریڈ ایونیو کے دونوں اطراف قائم سیڑھیوں کو ملیا میٹ کرنا شروع کر دیا۔ احتجاجی مظاہرین کو روکنے اور دھرنوں کا سدباب کرنے کیلیے ڈی چوک کو مسمار کرکے وہاں پر اسٹیل کی دیوار بنائی جائے گی جو ریموو ایبل ہوگی اور احتجاج کی صورت میں قائم کی جاسکے گی اور عام اوقات میں اس کو ہٹادیا جائیگا۔
واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے ڈی چوک پر دھرنا دیا اور پھر ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر گزشتہ ماہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا جس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سرکاری اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند جب کہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔

Mostly clear

26°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 87%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ