ہیڈلائنز


برادر اسلامی ملک ایران پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ پاکستان بہت اچھا اور کامیاب رہا، گذشتہ روز ایرانی سفیر سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاکستانی میڈیا کے کردار پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اس پر ہمیں تشویش ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی سفیر کو کہا کہ ہمارا میڈیا آزاد ہے جو فقط آرمی کو نہیں چھیٹرتا باقی سب کو لتاڑتا ہے، حتی ناکردہ گناہ بھی حکومت کے گلے ڈال دیتا ہے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیاکہ یہ بات غلط ہے کہ ایران سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے یا پاکستان مخالف منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے، کلبھوشن کا مسئلہ بھارت سے ہے ایران سے نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات حساس ہیں، کچھ عناصر مغربی مفادات کی خاطر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے اور اس بات کی ہم بھی تائید کرتے ہیں کہ ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ایرانی صدر نے پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی کہا ہے، اس سے بڑھ کر وہ کیا کہہ سکتے ہیں، میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایسی خبروں سے اجتاب کرے جس سے دو برادر ممالک کے تعلقات متاثر ہوں۔ پاکستان کے عوام ایران سے محبت کرتے ہیں اور تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، بعض ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب ہوں لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ