ہیڈلائنز


عمران خان اپنی حکومت میں دہشتگردوں کے بجائے چوہے تلاش کر رہے ہیں، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خوا میں چوہوں کے سر کی قیمت لگائی جارہی ہے اب اس مہم کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد میں مصروف ہیں اوردوسری جانب عمران خان حکومت میں چوہے تلاش کررہے ہیں، نوازشریف دہشت گرد اور عمران خان چوہے پکڑ رہے ہیں، اب تحریک انصاف کی سیاست صرف چوہا سیاست ہے جہاں خیبرپختون خوا میں چوہوں کے سرکی قیمت لگائی جارہی ہے، اسی مہم کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی جائے گی اگر کے پی کے چوہا فری ہوگیا تو عمران خان کی تعریف کرنے سے دریغ نہیں کروں گا۔
پرویز رشید نے کہا کہ 2013 میں جب اقتدارسنبھالا توملک دہشت گردی کا شکاراورتوانائی و معیشت کے بحران سے دوچارتھا، لیکن محنت اورجدوجہد سے بڑے مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ضرب عضب شروع کیا گیا اوربہترین نتائج حاصل کئے، ضرب عضب نے دہشت گردوں کو تتربترکردیا جومقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، اب انتہا پسندی کے خاتمے کےلئے فکری ضرب عضب کی ضرورت ہے جس کی ابتدا بھی کی جا چکی ہے اوراس کےلئے میڈیا کی مدد درکارہوگی۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ