ہیڈلائنز


اشتہاری مجرموں کیخلاف فوری کارروائی اور پاسپورٹ و شناختی کارڈ بلاک کرنیکا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ فوری طورپر بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سمیت نادرا حکام نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے موقع پر چوہدری نثار نے اسلام آباد پولیس کو نادرا کے تعاون سے اشتہاری مجرموں کا ڈیجیٹل ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت دی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نادرا حکام کو اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے مجرموں کے خلاف فوری کارورائی کا بھی حکم دیا۔ چوہدری نثار نے حکام کو سیکیورٹی خدشات کے باعث مستقبل میں ریڈ زون میں کسی عوامی اجتماع کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ