ہیڈلائنز


پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے انتہائی ضروری خبر

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور : سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہی اس کے ذریعے ہونے والے جرائم جیسا کہ ، فرقہ واریت، نفرت پھیلانا، شرانگیز اور شدت پسندی کی تعداد میں بھی بے انتہاءاضافہ ہو چکا ہے جس کے سدباب کیلئے دنیا بھر میں قوانین متعارف کرائے جا چکے ہیں۔ 
پاکستان ایک عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے اس میں کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے۔ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بھی متعارف کرایا گیا جس کے تحت شرانگیز اور انتشار پیدا کرنے والی تقاریر اور سوشل میڈیا پر اس جیسے دیگر مواد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

حکومت پنجاب نے سوشل میڈیا کو اپنے گھناﺅنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے اور ایسے عناصر کی نشاندہی کیلئے مختلف نمبرز اور ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے جس پر شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ 
پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے ذریعے آگاہی مہم جاری ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک فرد، سرگرمیوں، فرقہ واریت پر مبنی تقاریر اور وال چاکنگ کی اطلاع فوراً 15 یا پھر ٹال فری نمبر 0800-11-111 پر دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شہری انٹرنیٹ پر نفرت، انتشار یا شدت پسندی پر مبنی مواد دیکھیں تو www.peacepak.pk/report ویب سائٹ پر جا کر اطلاع دے سکتے ہیں۔ شکایات ملنے پر ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 15°C Showers
Sunday 11°C / 13°C Showers
Monday 11°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ