ہیڈلائنز


اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، ایران

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے متعلق امور، حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی سفارتخانے کو بجھوائے گئے نوٹس اور ایرانی سرزمین پر موجود ’را‘ کے نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستانی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں ہیں اور خطے میں استحکام کے لئے تمام ممالک کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ ایران کی سرزمین پر بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کا موجود ہونا باعث تشویش ہے، ایران اپنی سرزمین پر تاحال موجود بھارتی ایجنٹ راکیش عرف رضوان کو پاکستان کے حوالے کرے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت پاکستان کے ریفرنس کا سنجیدگی سے جائزہ لے تاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر اعتماد سازی بڑھے، پاکستان بھارتی جاسوس سے متعلق تحقیقات ہنگامی بنیاد پر آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
ایرانی سفیر نے وزیرداخلہ کو’را‘ کے ایجنٹ سے متعلق اپنی حکومت کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ایران کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور تہران اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انھوں نے چوہدری نثار کو یقین دلایا کہ  پاکستان کے تمام خدشات کو دور کیا جائے گا۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 75%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 9°C / 18°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ