ہیڈلائنز


جنید جمشید کے معاملے پر مولاناطارق جمیل اور حافظ سعید آمنے سامنے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد جنید جمشید کے معاملے پر معروف عالم دین مولاناطارق جمیل اور جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید آمنے سامنے آگئے ہیں اور حافظ سعید چیلنج کیاہے کہ پاکستانی و غیرپاکستانی مفتیان کرام کو چیلنج کرتاہوں کہ ایک دلیل دکھاﺅ کہ اللہ اور اس کے نبی ﷺ کی گستاخی ہوتو کوئی مفتی یا کوئی ادارہ معاف کرکے دکھائے ، تحقیق کیساتھ بات کریں ، کوئی معاف نہیں کرسکتا، معافی صرف اللہ دے سکتاہے ، یہ حکومت کا حق ہے اور نہ ہی کسی ادارے کا ، اللہ صرف معاف کرے گا اور وہ بھی کس پر وحی بھیجے گا کہ معاف کردیا۔
اپنے ویڈیو خطاب میں مولاناطارق جمیل کاکہناتھاکہ ’جنید جمشید کاکیا حشر کردیا اور یہ نیک انسان 17سال سے اللہ کا نام لے رہاتھا اور اس پر گستاخ کی تحمتیں لگادی گئیں ، یہ اسلام ہے؟ دوسری جانب ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کاکہناتھاکہ بعض مفتیان کرام نے کہاکہ اگر معافی مانگ لی گئی تو اس کے بعد کوئی بات نہیں کی جاسکتی ، تمام مفتیان کرام کو چیلنج کرتاہوں کہ اس ضمن میں کوئی ایک دلیل دکھاﺅ کہ اللہ کی شریعت میں نبی ﷺ یا اہل بیت کی گستاخی کی ہو اور پاکستان کا کوئی مفتی اس کو معاف کردے ، معافی صرف اللہ دے سکتاہے اور یہ مسئلہ قیامت کے دن کاہے ، یہی شرعی اصول ہے ، اس طرح کے بیانات اور قوم کو فکری انتشار میں مبتلا کر دینے سے ہمارے علمائے کرام کو بچنا چاہیے

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ