ہیڈلائنز


نئی حج پالیسی میں ارکان پارلیمنٹ اور وزرا کیلئے مخصوص کوٹے کی مخالفت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج کے لیے پالیسی تیار کرلی ہے جس کے تحت اس برس عازمین حج گزشتہ برس ہی جتنی رقم پر سرکاری سطح پر فریضہ ادا کرسکیں گے۔ تفصیلات کو ملنے والے مندرجات کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج سعودی عرب جائیں گے، نجی حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ دس فیصد کم کرکے سرکاری اسکیم میں اضافہ کردیا گیا ہے ،جس کے بعد اب 60 فیصد عازمین سرکاری حج اسکیم جب کہ 40 فیصد نجی کمپنیوں کے تحت جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے رواں سال سرکاری حج اخراجات نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب ملک کے جنوبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین 2لاکھ 55 ہزار جبکہ شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2 لاکھ 64 ہزار روپے میں سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی میں ارکان پارلیمنٹ اور وزرا کے لیے مخصوص کوٹے کی مخالفت کی ہے تاہم وزیر مذہبی امور سردار یوسف سمیت کئی اعلیٰ حکام اس کوٹے کو جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ