ہیڈلائنز


پاک فوج کی آرمی چیف کے ملک ریاض سے تعلقات کی خبروں کی سختی سے تردید

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاک فوج نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض سے تعلقات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ملک ریاض سے نہ کوئی تعلقات ہیں اور نہ ہی کوئی واقفیت۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ملک ریاض سے تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی خبر رساں ادارہ رائٹرز بھی آرمی چیف کے ملک ریاض کے ساتھ تعلقات والے اپنے انٹرویو سے دستبردار ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل رائٹرز نے ملک ریاض کے حوالے سے اپنی خبر میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بزنس ٹائیکون کے ساتھ تعلقات ہیں۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ