ہیڈلائنز


نبی کریمؐ کا انگریزی میں مکمل نام لکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

Written by | روزنامہ بشارت


حضور نبی پاک کا پورا اسم گرامی لکھنے کی پابندی ہر ادارے پر لازم ہو گی۔ اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کیلیے اپنی ہر قسم کی نجی اور سرکاری خط و کتابت میں انگریزی زبان میں حضور نبی پاک کا پورا اسم گرامی Muhammad لکھنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کی پابندی ہر ادارے پر لازم ہو گی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حضور اکرمؐ کے انگریزی میں نام Muhammad کے بجائے نام کا مخفف تحریر کرنے سے گریز کیا جائے اور آپ کے اسم گرامی کے انگریزی زبان میں Muhammad کے مکمل ہجے لکھے جائیں۔نوٹیفکیشن میں کہاگیا کہ حکومت اس سے پہلے 26 مارچ 1979، 12 مارچ 1985، 29 جون 2004 اور 24 ستمبر 2008 کو بھی اسی طرح کے نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے۔یاد رہے حضور اکرم کے اسم گرامی کے نامکمل ہجے تحریر کرنا ایک معمول بن گیا ہے جو کہ آپ ﷺ کی ذات مبارک سے محبت کرنیوالوں کی دل شکنی کا باعث بن رہا ہے

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ