ہیڈلائنز


مظاہرین کیخلاف آپریشن کا عندیہ مل گیا، فورسز کی پیش قدمی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آبا د:  وفاقی دارالحکومت نے ڈی چوک میں موجود مظاہرین کو نکالنے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے پہلے بزرگ علماءکو نکالا جائے گا جس کے بعد باقی مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر فورسز کی جانب سے اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ مظاہرین خودبخود ہی ریڈزون سے باہر نکل جائیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے آپریشن شروع کرنے کا عندیہ ملنے کے بعد ایف سی اور پولیس کے دستوں نے چاروں اطراف سے مظاہرین کو گھیرے میں لے لیا ہے اور آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم نے دھرنے کے قائدین کو ڈی چوک خالی نہ کرنے پر آپریشن سے بھی آگاہ کر دیا ہے اور اب فورسز کی جانب سے دھرنے والوں کو آخری وارننگ دی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ بغیر مزاحمت اور کسی آپریشن کے ہی دھرنا ختم کردیں بصورت دیگر طاقت کے زور پر مظاہرین کو منتشر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے اعلانات کے بعد پانچ بجے آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق ایف سی اورپنجاب پولیس کو پارلیمینٹ کی جانب بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی دستوں نے مظاہرین کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین پر لاٹھی چارج نہ کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے گی تاہم مظاہرین کی جانب سے مزاحمت کی صورت میں فورسز اپنی حفاظت کیلئے ایسا کر سکتی ہیں جبکہ فورسز ترجیحی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کر کے ریڈزون سے نکال کر قریبی تھانوں میں منتقل کرنے کی کوشش کریں گی۔ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں بزرگ علماءو مظاہرین کو دھرنے سے نکالا جائے گا جس کے بعد باقی مظاہرین کو ریڈزون سے ہٹایا جائے گا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ